ٹریفک حادثہ ‘28 سالہ نوجوان جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میں موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث 28 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے کچل ڈالا۔ زخمی نوجوان کوہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبرنہ ہوسکا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔