النور فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ
لاہور(کامرس رپورٹر)النور فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں تقریباً 400 کے قریب مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا۔ کیمپ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر معین یقین‘ پروفیسر ڈاکٹر محبوب فاطمہ‘ پروفیسر ڈاکٹر اصغر تقی‘ پروفیسر ڈاکٹر وزینہ شہادت خان‘ پروفیسر ڈاکٹر فاریہ الطاف‘ ڈاکٹر قاسم ریاض رانجھا‘ ڈاکٹر حافظ مبشر نذیر‘ ڈاکٹر نبیلہ شاہد نے اپنے ماہرانہ امراض کے لحاظ سے مریضوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر شفقت محمود میموریل فری ڈسپنسری کے سٹور سے مریضوں کو فری ادویات دی گئیں۔ امراض چشم کے مریضوں کو آنکھوں کے مریضوں کو معائنہ کے بعد فری نظر کی عینکیں بھی دی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کی۔ ڈاکٹر فیاض رانجھا کا کہنا تھا کہ بہت سے مریضوں کی احساس کمتری دور کرنے کیلئے ان کو ان کی خواہش کے مطابق عینک خرید کر دی جاتی ہے اور آپریشن کی ضرورت کے پیش نظر مریضوں کو میو ہسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔