• news

کمشنر محمد علی رندھاوا سے تاجروں کی ملاقات

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے ایم ایم عالم روڈ اور لبرٹی مارکیٹ تاجران نے ملاقات و اجلاس منعقد ہوا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان کی قیادت میں تاجران کے وفد نے کمشنر لاہور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ ایک ہی بزنس زون ہے۔ پورے ایریا کی اپ لفٹنگ ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے اے ڈی سی جی لاہور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو دورہ کرکے تمام امورکا تفصیلاً پلان دے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی، صفائی، بیوٹیفکیشن، الیکٹریسٹی وائرزانڈر گراونڈ پلان تیارکیا جائے۔ پی ایچ اے، ایل ڈبلیو یم سی اور ایم سی ایل کی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیپارک لبرٹی پارکنگ سائٹ کی صفائی و سکیورٹی کو لازمی بنائے۔ لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کی مدد سے آپریشن کرینگے۔ اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری سمیت لیپارک، لیسکو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن