آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو ’لیگز‘کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بین الاقوامی کرکٹ کو ’لیگ کرکٹ‘ کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک ہو گئی۔آی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ متوقع قوانین کے تحت لیگ کرکٹ میں ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔اس وقت امارات لیگ میں9 جبکہ امریکہ کی میجر لیگ میں 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہے تاہم پاکستان سپر لیگ، کیریبئن پریمیئر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ میں اس سے قبل ہی فائنل الیون میں کسی بھی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ چار غیرملکی کھلاڑی شامل کرنے کے قوانین موجود ہیں۔ متوقع قوانین کے تحت ہر لیگ کو کھلاڑیوں سے معاہدے کی صورت میں متعلقہ بورڈز کو 10 فیصد بھی ادا کرنا ہوگا۔