• news

عید پر سب بین المذاہب‘بین المسالک ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں : وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور عید الاضحی پر بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ہم سب کو بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، پاکستان میں تمام مذاہت اور مسالک کے لوگ آباد ہیں جو 75سال سے تمام پاکستان پیار،محبت اور بھائی چارے سے رہ رہے ہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کے مذاہب اور مسالک کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے جمنیزیم ہال کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کاجائزہ لیا اور سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے گوردوارہ جنمستان کا بھی دورہ کیا،سکھ برادری کے مذہبی رہنماؤں نے انہیں گوردوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔انہوں نے شیخوپورہ کا بھی د ورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن