• news

عمران کی 7 مقدمات میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست نمٹا دی گئی


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔ گذشتہ روز اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سات کیسوں میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مذکورہ کیسوں میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی پیش ہو چکے ہیں۔
استثنیٰ درخواست
 

ای پیپر-دی نیشن