• news

جعلی رسید مقدمہ، بشریٰ بی بی کی 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمہ میں 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ بشری بی بی اپنے کیس کا دفاع کرنے کے لئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے پولیس گرفتار کر لے گی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کی ایک گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید بنانے کا مقدمہ درج ہے۔
بشریٰ بی بی، ضمانت

ای پیپر-دی نیشن