پاکستان کو امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کو چ±ننے کا نہ کہا جائے: حنا ربانی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کو چ±ننے کا نہ کہا جائے۔ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چ±ننے کی خواہش نہیں رکھتا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا چین تنازعہ کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے۔ دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے۔ دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابلِ تشویش ہے۔ ہماری امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کی تاریخ ہے جسے چھوڑنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، چین کے ساتھ ہمیشہ سے ہمارا قریبی تعاون بھی ایک حقیقت ہے اور چین پاکستان کے لیے سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ ہے جو بہت بڑی آبادی کو غربت سے نکالنے کا ایک معاشی ماڈل ہے۔