یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37روپے سے60 روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی کلو قیمت 60 روپے کم کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 37 روپے سے 59 روپے فی لٹر تک کمی ہوگئی۔