مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام کاجناح ہاﺅس کا دورہ
لاہور ( این این آئی) مختلف مکاتبِ فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام نے جناح ہاﺅس لاہور کا دورہ کیا ۔علمائے کرام نے جناح ہاﺅس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9مئی کی بھرپور مذمت کی ، علما نے ملک و قوم کی خاطر جان کی عظیم قربانی دینے والے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہمارے خاندانوں کا، ہمارے اداروں اور ہمارے وابستگان کا اس ملک اور پاک فوج کے ساتھ ایک دیرینہ محبت کا رشتہ ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان اور فوج لازم و ملزوم ہیں، ریاستی اداروں کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔علمائے کرام نے مزید کہا کہ 9مئی کے جو واقعات ہوئے ہیں ہم نے دیکھا یہاں پر تباہی ہے، بربادی ہے، جناح ہاﺅس کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
جناح ہاﺅس دورہ