• news

چین پاکستان کے کم کاربن اہداف پر عمل درآمدکیلئے اہم قوت بن گیا : پا کستانی سفیر

بیجنگ (این این آئی) چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے  میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ فورم کے دوران کہا  کہ چین پاکستان کے کم کاربن اہداف پر عمل درآمد میں مدد دینے والی ایک اہم قوت بن گیا ہے.چین اور پاکستان مشترکہ طور پر سبز راہداری تعمیر کریں گے، فوڈ سیکیورٹی اور گرین ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کریں گے۔ چین اعلیٰ معیار کی بیج کی تحقیق اور ترقی، صاف توانائی کی بجلی کی پیداوار، الیکٹرک وہیکل کے فروغ، اہلکاروں کی تربیت سمیت دیگر پہلوؤں میں پاکستان کے ساتھ وسیع تعاون کررہا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 14 جون کو چین نے اپنا 11 واں قومی یوم کم کاربن منایا۔ قدیم زمانے سے ہی ، چینی قوم میں ماحول  اور حیاتیات کی دیکھ بھال کا سادہ تصور موجود رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، چین نے سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں ، جو دنیا میں توانائی کے استعمال کی شدت میں تیز ترین  کمی والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے اور عالمی پائیدار ترقی کے لئے اپنا نمایاں حصہ ڈال رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2012 کے بعد سے ، چین کی صاف توانائی کی کھپت کا تناسب 14.5فیصد سے بڑھ کر 2021 میں25.5فیصد تک پہنچ گیا ہے ، کوئلے کی کھپت کا تناسب 68.5فیصد  سے گھٹ کر 56.0فیصد ہو گیا ہے۔ چین نے توانائی کی کھپت میں سالانہ 3فیصد کی ترقی سے  6.6فیصد کی اوسط سالانہ اقتصادی ترقی کو سہارا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن