• news

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا الزام، یوٹیوبر عادل راجہ کی لندن میں گرفتاری اور رہائی

 لندن (آئی این پی+ نیٹ نیوز ) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے الزام میں یوٹیوبر عادل راجا کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کئی گھنٹے تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔  عادل راجا کو لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتارکیا گیا۔ عادل راجا کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج ہے۔ عادل راجہ یو ٹیوب پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا اور اس کے خلاف پاکستان میں دہشتگردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ عادل راجہ کو پولیس نے تقریباً 8 گھنٹے  حراست میں رکھا۔ وکیل مہتاب نے کہا کہ عادل راجہ اور ان کی فیملی کے ارکان کے فون بھی فی الحال بند ہیں۔ عادل راجہ کو انسداد دہشگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن