پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا گیا۔