• news

تحریک انصاف کی سیاسی حالت پتلی، سینئر رہنما چھوڑ گئے، کارکن تتر بتر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حالت پتلی ہوگئی۔ بڑے اور سینئر رہنماء پارٹی چھوڑ گئے جس سے کارکن بھی عملاً تتر بتر ہوگئے ہیں۔ جہانگیر ترین کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد پی ٹی آئی کی صف اول سے باہر آنے والے رہنماء نئی جماعت میں شامل ہوگئے لیکن ان رہنماؤں کی اکثریت پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے بھی ذہنی طور پر ایک دوسرے سے کوسوں دور تھی اور پارٹی کی اندرونی لابنگ میں باہم جوڑ توڑ میں بھی ایک دوسرے کے ہی خلاف مگن رہتے تھے۔ سیاسی جوڑ توڑ میں مہارت رکھنے والے جہانگیر ترین کے برطانیہ کے دورے سے واپسی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں اچانک بڑھائے گی تاکہ الیکشن سے قبل جماعت کو سیاسی طور پر عوام کے سامنے سرگرم دکھایا جا سکے۔ پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان بھی اپنی سیاسی قیادت کی بڑی وکٹیں اڑ جانے سے خود بھی بے سمت ہو کر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن