• news

سندر میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان قتل

لاہور (نامہ نگار) سندر  میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔سندر کے علاقے موہلنوال اڈے کے قریب واقع علی ہائوسنگ سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈ شفقت نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نادر جاوید موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں نادر جاوید فائرنگ کر رہا تھا۔ اسی دوران سکیورٹی گارڈ شفقت نے فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کی زد میں آ کر نادر موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاحسانہ معلوم ہوتا ہے ورثاء کا احتجاج ملتان روڈ بلاک کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن