• news

متروکہ وقف املاک بورڈ‘ ریٹائرمنٹ کے بعد یومیہ اجرت ملازمتوں کی تقرریاں‘ چیئرمین کا نوٹس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ میں ریٹائرمنٹ کے بعد یومیہ اجرت ملازمین کی تقرریوں کا چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر سید عطاء الرحمن  نے نوٹس لے لیا، جس کے بعد ان کی منظوری سے  ایک ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹر جاوید بشیر کو یومیہ اجرت ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ جاوید بشیر کو سابق چئیرمین حبیب الرحمن گیلانی نے 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بطور ڈائریکٹر جیو ٹیگنگ کے طور پر یومیہ اجرت ملازمت پر رکھا تھا، یومیہ اجرت پر رکھے گئے دوسرے (ر) ملازم انعام الرحمن پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں۔ چئیرمین بورڈ کی پیشگی منظوری کے بعد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر راجہ احتشام فاروق نے جاوید بشیر کی ملازمت سے فراغت کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن