وزیرآباد حملہ‘ نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی جلوس پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔