• news

ساہیوال پلاٹ کا تنازعہ: بیٹے کا ڈنڈوں‘ اینٹوں سے حملہ‘ باپ قتل‘ سوتیلا بھائی زخمی

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) 10مرلے پلاٹ کے قبضہ کا فیصلہ خلاف آنے پر بیٹے نے بیوی کے  ساتھ حملہ کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔  مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق صادن خان کی پہلی بیوی سے بیٹا ظہور کا اپنے والد سے 10مرلے پلاٹ کا تنازع عدالت میں چل رہا تھا اور فیصلہ صادق کے حق میں آگیا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ظہور خاں نے اپنے بیٹے فیصل اور بیوی اﷲ معافی وغیرہ کے ہمراہ اسد اﷲ پور میں  اینٹوں ٗسوٹوں وغیرہ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں صادق اور اس کا بیٹا فاروق زخمی ہو گیا۔ صاد ق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگیا۔ پولیس نے طالعہ بی بی کی رپورٹ پر ظہور خاں، فیصل خان، اﷲ معافی وغیرہ 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن