• news

35 وارداتیں، دکانوں، گھروں کا صفایا، کاہنہ میں مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں 35 سے زائد چوری ڈکیتی کی وارداتیں کاہنہ میں مزاحمت پر شہری زخمی  ڈاکوؤں نے مانگا منڈی  میں نجی کمپنی کے کیشئر مقصود سے  50 لاکھ روپے رقم لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس  میں ذوہیب کے گھر  سے 5لاکھ 16 ہزار نقدی اور زیوارات و دیگرسامان،گرین ٹاؤن میںاحمد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار، موبائل فون اور طلائی زیوارات، کاہنہ میں عبدالرزاق سے 2 لاکھ  55 ہزار اور موبائل فون، سندر میں کاشف سے  2 لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں قاسم سے ایک لاکھ 41 ہزار موبائل فون، نشتر کالونی میں فرحان سے 99 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ  میںجلیل سے 90 ہزار  اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں عبدالوحید سے 12 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ شاہدرہ ٹاؤن  میں منیر اختر کے گھر سے9 لاکھ  زیورات، کپڑے اور دیگر سامان چوری۔  مصطفی آباد ،چوہنگ اور گارڈن ٹاؤن سے3کاریں، ٹاؤن شپ  سے رکشہ جبکہ ، بادامی باغ ،اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی، سول لائن، ملت پارک، لاری اڈہ، اسلام پورہ، شاہدرہ ٹاؤن اور اکبری گیٹ سے9 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔کاہنہ کے علاقہ پانڈو کی گاؤں کا رہائشی مبشر صبح سویرے مویشیوں کا چارہ لیکر ٹریکٹر ٹرالی پر منڈی جا رہا تھا ۔ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے 30 سالہ مبشر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن