وفاقی وزیر مذہبی امور سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر طلحہ محمود سے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات کی جس میں حج 2023ء سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سنیٹر طلحہ محمود نے حج سے متعلق سعودی عرب کے انتظامات پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کیلئے بہترین اقدامات کو سراہا۔