• news

ایس ڈی جیز حصول کیلئے مقامی حکومتوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے: پرویز اشرف

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کیلئے مقامی حکومتوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایس ڈی جیز کے اہداف کی حصول کے لیے قومی حکمت عملی وضع کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کو اسلام آباد میں لیڈ فار ایس ڈی جیز اور ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام " بااختیار مقامی حکومتیں ایس ڈی جیز ایجنڈا 2030 میں تیزی لانے کیلئے ضروری ہے " کے موضوع سے  کانفرنس سے خطاب  میں  کیا۔ سپیکر نے پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی اہداف کی کنونیر رومینہ خورشید عالم کی ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایس ڈی جیز کے ایجنڈے کو مقامی سطح پر نافذ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی ، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس ڈی جیز کے ایجنڈا 2030 ء پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن