پاکستان میں گندھارا ثقافت کے آثار سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں : رمیش کمار
اسلام آباد (خبر نگار) گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار واکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندھارا ثقافت کے آثار سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں۔ پوری دنیا میں بسنے والے بدھ مذہب کے ماننے والوں کو سوات سمیت ان تمام علاقوں میں آنے کی دعوت ہے جہاں گندھارا تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ گندھارا ٹاسک فورس وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک میں موجود آثار قدیمہ کی بحالی اور سیاحوں کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار واکوانی نے سوات میں آثار قدیمہ سائٹس کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کیا۔