سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا ’ ڈکیت‘ کہنے پر خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ‘ سپیکر کو خط
کراچی (نیٹ نیوز) صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے وائس چانسلرز کو ’ ڈکیت‘ کہنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع اور مشترکہ خط میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹج کی وائس چانسلر اربیلا بھٹو اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر پروفیسر فتح محمد مری نے کیا ہے۔ معافی کا مطالبہ کرنے والوں میں شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور کے وائس چانسلر غلام رضا بھٹی، پیپلز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برائے خواتین نواب شاہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر گلشن میمن، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی شامل ہیں۔