• news

جین ہیریٹیج فاؤنڈیشن انڈیا کے وفد کی نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) جین ہیریٹیج فاؤنڈیشن انڈیا کے وفد نے پاکستان کے مذہبی سیاحتی دورے سے واپسی پر نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات کی اور پاکستان  میں جین مذہب کے قدیم مندروں کی بحالی اور دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ جین ہیریٹیج فاؤنڈیشن انڈیا کے سیکریٹری اشونی جین کی سربراہی میں وفد نے پاکستانی ہائی کمشن نیودہلی میں ناظم الامور سلمان شریف سے ملاقات کی اور پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر ان کا شکریہ اداکیا۔ پاکستان میں جین مت کے پیروکاروں  کے لیے مذہبی اہمیت کے متعدد مقامات موجود ہیں۔ جین وفد نے گوجرانوالہ میں پرم پوجیا آچاریہ شری آتما رام جی مہاراج کی سمادھی مندر اور لاہور میوزیم میں آتما رام جی مہاراج کے چرن پڈوکا کا دورہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن