شہباز شریف کی ہدایت پر گندھارا سیاحت کیلئے پالیسی پر حکمت عملی تیار
سوات (رانا فرحان اسلم) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندھارا سیاحت کے حوالے سے جامع اور مفصل پالیسی تیار کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر رومیش کمار واکوانی کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں بدھ مذہب اور بدھ مت کا تاریخی اور قیمتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے اس ورثے کو آنیوالی نسلوں تک منتقل کرنے اور بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کے مقدس عبادت گاہوں اور مذہبی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی تیاری کی جائیگی جس کی پارلیمنٹ اور سینٹ سے منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت چاروں صوبوں گلگت اور ازادکمشیر میں واقع تاریخی مقامات کی گلوبل میپنگ کے ذریعے سروے کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو ہیریٹیج کے منظور شدہ تاریخی مقامات کو محفوظ کیا جائے گا۔ رمیش کمار نے کہا کہ ملک کے پچھتر برسوں میں آج تک بد مت سیاحت کے حوالے سے کوئی جامع پبلک ڈرافٹ موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے غیر ملکی اور بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے پاکستان نہیں آتے ہیں۔