• news

شہریوں کے مسائل کا حل مقامی سطح پر یقینی بنانا ہوگا: ابراہیم حسن مراد

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے زور دیا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل مقامی سطح پر یقینی بنانا ہوگا۔ عوام کی مقامی حکومتوں کے معاملات میں زیادہ سے زیادہ شمولیت وقت کی ضرورت ہے۔ دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مقامی جمہوریت کے کردار کے موضوع پر کانفرنس میں کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے تحت بلدیاتی اداروں کے معاملات میں بہتری لائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس کا انعقاد یورپی یونین اور مختلف تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا۔ ابراہیم حسن مراد نے مقامی جمہوریت کی مضبوطی کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی جمہوریت کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مقامی جمہوریت کے کردار کے حوالے سے ماہرین نے جو تجاویز دی ہیں ان پر حکومتی سطح پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے اداروں کے استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر میں صوبے کے مختلف شہروں کے خود دورے کر کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن