• news

 عوام کو مفت ، فوری انصاف کیلئے پروگرام آ ئی آر ڈی شر وع

لاہور(نیوزرپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ عوام النا س کو مفت اور فوری انصاف کی فرا ہمی کیلئے فریقین کے ما بین تنازعات کے غیر رسمی حل کا پروگرام آ ئی آر ڈی کے نام سے شر وع کیا گیا ہے جس کے تحت فر یقین کے درمیان تنا زعات کو ان کی رضا مند ی سے ثا لثی اور مصا لحتی انداز میں حل کیا جا تا ہے۔ پروگرام کے تحت شکا یت کے باقا عدہ اندراج کی ضرورت نہیں ہو تی۔اب تک اس پروگرام کے تحت1837 سے زائد متنا زع معاملات حل کئے جاچکے ہیں جب کہ74 کیسوں پر کا رروائی جا ری ہے۔ ان میں ایسے تنا زعات بھی شا مل ہیں جو کئی بر سوں سے عدا لتوں میں چل رہے تھے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ان خیا لات کا اظہار ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشین کے تحت تنازعات کے غیر رسمی حل کے حوا لے سے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کے دوران کیا۔ویبینار میں ایشین امبڈسمن ایسوسی ایشین (اے او اے) کے ممبران اور پا کستان کے وفاقی ٹیکس محتسب، بینکنگ محتسب، سند ھ کے صو با ئی محتسب اور وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفا تر کے نما ئندوں سمیت ملا ئیشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، تھا ئی لینڈ اور دیگر مما لک کے محتسبین کے70 سے زیا دہ نمائند وں نے شرکت کی۔ویبینار سے پرائیویٹ اے ڈی آر پروگرام کے ایسو سی ایٹ ڈائر یکٹر شاہ زار الٰہی اور خیبر پی کے ہا ئی کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ر) محمدرضا خان نے بھی خطاب کیا۔ اس مو قع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی جو کہ”اے او اے“ کے مو جو دہ صدر بھی ہیں، نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ(Webinar) اے او اے اور محتسب کے دیگر بین الا قوا می اداروں کے ما بین روابط اور ایک دوسرے کے تجر بات سے فا ئد ہ اٹھا نے کے لئے تر تیب دی گئی مختلف سر گر میوں کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان اپنے تجر بات، محتسب کے دیگر بین الا قوا می اداروں کے ساتھ شیئر کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ آ ئی آر ڈی کے تحت فریقین کے درمیان تنازعات کا حل روایتی طریق کار سے ہٹ کر ثا لثی اور مصا لحتی طر یق کار کے تحت تلا ش کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کسی وکیل کے بغیر اور طو یل عدا لتی عمل سے گزرے بغیر نچلی سطح پر ہی تنازعات حل کر دئیے جا تے ہیں جو عوام النا س کی ایک بنیا دی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب بنیا دی طور پر غر یبوں کی عدالت ہے، جہاں سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف شکا یت کی جا سکتی ہے۔       

ای پیپر-دی نیشن