• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 6ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج گزشتہ روز کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ 100انڈیکس 41700پوائنٹس کی سطح کو چھو نے کے بعد41500پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 6ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور 50.62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغا ز مثبت ہوا۔ سرمایہ کاروں کی پٹرولیم ،ٹیلی کام اور توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کی وجہ سے ٹریدنگ کے دوران انڈیکس 41600 اور 41700 پوائنٹس کی دو بالائی حدعبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان منفی رہا۔گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 24.27پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 41538.72 پوائنٹس سے کم ہو کر 41514.45 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 17.29پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس 14670.33پوائنٹس سے کم ہو کر 14653.03 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28124.35پوائنٹس سے گھٹ کر 28093.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 6ا رب 94 کروڑ 4 لاکھ76ہزار روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 63کھرب 72 ارب 49 کروڑ 4 لاکھ 68 ہزار84روپے سے کم ہو کر 63کھرب 65 ارب 54 کروڑ  49 لاکھ 92ہزار87روپے رہ گیا۔پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 96 لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 320 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،162میں کمی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 4کروڑ57لاکھ ،حیسکول پٹرول 2کروڑ26لاکھ ،ورلڈکال ٹیلی کام 1کروڑ90لاکھ ،دیوان موٹرز 45لاکھ89ہزار اور شیل پاکستان 43 لاکھ 84 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں 589.00 روپے کاا ضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 22700.00 روپے ہو گئی اسی طرح73.07روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1047.34 روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو میں 340.00 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 6550.00 روپے ہو گئی اسی طرح 39.90روپے کی کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت610.10روپے پر آ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن