شیل کاپاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ
کراچی ( کامرس رپورٹر ) شیل نے پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیل نے ایس پی ایل میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کے حوالے سے بتایا کہ شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شیل پاکستان لمیٹڈ میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ شیل پاکستان میں گذشتہ 75 سالوں سے موجود ہے اور اسے نمایاں ریٹیل فوٹ پرنٹ اور ایک مضبوط لبریکینٹس کاروبار حاصل ہے۔کوئی بھی فروخت ٹارگٹڈ سیلز پروسز، بایئنڈنگ ڈاکیومینٹس پر عملدرآمد، اور قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہوگی۔ بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) محفوظ اور قابل اعتماد آپریشنز فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔