• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14کھیلوں کے سمر کیمپس شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14کھیلوں کے سمر کیمپس شروع ہوگئے ہیں،انڈر8اور انڈر14کھلاڑیوں کے سمرکیمپس 12اگست تک جاری رہیں گے، تمام سمر کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے ہیں جس میں ہزاروں بچے اور بچیاں حصہ لے رہی ہیں،کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،پہلے روزکوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی،کھلاڑیوں نے فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن