جین میریٹ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مقرر
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)برطانیہ نے جین میریٹ (آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) او بی ای کی پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کے طور پر تقرری کا اعلان کر دیا، پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر جین جولائی کے وسط میں عہدہ سنبھالیں گی۔ تفصیلات کے مطا بق جین میریٹ پا کستان میں تقر ری سے قبل کینیا میں ستمبر 2019 سے جون 2023 تک بطور ہائی کمشنر فرائض انجام دے رہی ہیں۔پاکستان میں تعیناتی کے اعلان سے متعلق جین نے کہا: "میں پاکستان میں بطور برطانوی ہائی کمشنر تعیناتی پر ناقابل یقین حد تک پ±رجوش ہوں - ایک ایسا ملک جس کا مجھے پہلے دو مرتبہ دورہ کر کے خوشی ہوئی ہے۔ میں مختلف ثقافتوں سے مالا مال اس ملک کو اور بھی بہتر طریقے سے جاننے کی خواہش مند ہوں۔ پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں۔ ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات ہمارے دونوں ممالک کو مشترکہ شراکت داری میں باندھتے ہیں اور میں انہیں مزید مضبوط کرنے کا ہدف لے کر آئی ہوں۔"