صدر کی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس آمد‘ر ڈرائیونگ لائسنس بنوایا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف اپنی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس گئے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے بائیو میٹرک تصدیق بھی کرائی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے سہولیات کو بھی سراہا۔