معیشت کو نئی جہت دے رہے ، بنیاد برآمدات بڑھانا ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی معیشت کو نئی جہت دے رہے ہیں جس کی بنیاد برآمدات بڑھانا ہے،پورٹل کا مقصد شفافیت ، خود احتسابی اور عوام کی رائے کو ترقیاتی بجٹ کے عمل کا حصہ بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی پورٹل کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پی ایس ڈی پی پورٹل سپارکو اور وزارت منصوبہ بندی کے منصوبے انوویشن لیب کے باہمی اشتراک سے تیار کیا گیا یے ،پورٹل کا مقصد شفافیت ، خود احتسابی اور عوام کی رائے کو ترقیاتی بجٹ کے عمل کا حصہ بنانا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پورٹل عوام تک ترقیاتی منصوبوں پر آنے والی لاگت اور جاری منصوبوں سے متعلق تازہ معلومات پہنچانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا،وسائل کا صحیح استعمال شفافیت کو یقینی بنانے سے ممکن ہے ،عوام اور ریاست کا تعلق اعتماد پر قائم ہوتا ہے ۔