• news

لاہور بار کونسل کا جناح ہائوس کا دورہ‘ دہشت گرد عناصر کو بلاامتیاز سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) بار کونسل لاہور کے وکلاء نے جناح ہاؤس کے دورہ کے بعد کہا ہے کہ قائد کا گھر قومی اثاثہ تھا، جس کی تباہی دردناک اور تکلیف دہ امر ہے۔ قائد کے گھر آتش زدگی کرنے والے عناصر دہشت گرد اور ملک دشمن جرائم پیشہ لوگ ہیں۔ 9 مئی کو تمام شہروں میں ایک مخصوص ادارے کو ٹارگٹ کرنا، بیرونی ایجنڈے کا حصہ ثابت ہوتا ہے۔ وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ پاک فوج اور قائد کے گھر پر حملہ کرنے والے کسی صورت پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے، اْن تمام شرپسندوں اور ماسٹر مائنڈز کو بے نقاب ہونا چاہیے، ہم تمام وکلاء برادری کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وکلاء کے وفد نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی دہشت گردی کرنے والے تمام عناصر کو قانون کے مطابق بلاامتیاز اور بلاتاخیر سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس میں تباہی کے مناظر شرانگیزی اور سنگین دہشتگردی کی عکاسی کرتے ہیں، پچیس کروڑ عوام منتظر ہے کہ شرپسند بلوائیوں کو کڑی سزا دی جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خاتون وکیل نے کہا کہ میں پاکستان اور جناح کی بیٹی ہونے کے ناطے ان تمام ماؤں سے شرمندہ ہوں جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن