ریلویز کو محکمہ خوراک پنجاب سے بقایا جات کی مد میں 24کروڑ روپے وصول
لاہور(این این آئی) پاکستان ریلویز کو محکمہ خوراک پنجاب سے بقایا جات کی مد میں 24کروڑ روپے وصول ہو گئے ۔ترجمان کے مطابق پی ایس او کے زیر استعمال ریلوے لینڈ کے کرائے کی مد میں ساڑھے چار کروڑ روپے بھی وصول ہو گئے ۔چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے نے اچھی کارکردگی پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو شاباش دی ہے ۔