• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.35 کروڑ ڈالر اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی رہی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی رہی اور 9جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر4کروڑ 41لاکھ ڈالر بڑھنے کے بعد 9ارب 33کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 9ارب 37کروڑ 82لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 10کروڑ 65لاکھ ڈالرز بڑھے جس کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 3ارب 91کروڑ 22لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر 4 ارب 1کروڑ 87لاکھ ہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی سے 5ارب 35کروڑ 95لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن