• news

فیروزوالا‘ ہارون آباد میں 2 نوجوانوں نے خودکشی کر لی

فیروزوالہ‘ ہارون آباد (نامہ نگار) 2 نوجوانوں نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے رہائشی عبدالخالق کے جواں سالہ بیٹے غفور احمد نے  زہریلی گولیاں کھائیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے بھی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا یہاں پر وہ بے ہوشی کی حالت میں دم توڑ گیا۔ ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیروالی میں چک 121 سکس آر اضافی بستی کے رہائشی ذوالفقار رحمانی پلیدار کے پندرہ سالہ بیٹے مقدر نے والدہ کے ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن