• news

40 سے زائد وارداتیں‘ گھروں میں لوٹ مار‘ مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکے‘ چوریاں‘ مزاحمت پر شہری زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے مبشر کو ٹانگ میں گولی مار دی۔ کاہنہ میں شیراز بٹ کے گودام سے 30 لاکھ مالیت کی ڈائیاں چوری‘ کیولری گراؤنڈ میں محمد نوید بیگ کے گھر سے 20 لاکھ‘ زیورات ودیگر سامان، ہنجروال میں صدیق علی کی پینٹ کی دکان سے 19 لاکھ 10 ہزار اور کیمیکل، غازی آباد  میں غلام محی الدین کے گھر سے 2 لاکھ 65 ہزار اور دیگر گھریلو سامان چوری‘ ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں علی رضا کے گھر سے 18 اکھ 91 ہزار، زیورات و دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں حسن رشید سے 10 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون، ہنجروال  میں محمد احمد کے گھر  سے 5 لاکھ‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن میں مظہر لیاقت کی دکان سے  62 ہزار روپے، مصطفی آباد میں آصف کی فارمیسی سے  32 ہزار، گرین ٹاؤن میں  عادل کے میڈیکل سٹور سے  20 ہزار، سندر میں شہزاد سے ایک لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں اسرار سے 93 ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں  عاصم، مغلپورہ سے اشفاق جبکہ سندر میں شفیع سے موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی‘ سبزہ زار، ڈیفنس، نصیر آباد، غالب مارکیٹ اور فیکٹری ایریا سے  5 کاریں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال اورمانگا منڈی سے10 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن