• news

سوڈان:مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958 ہو گئی

خرطوم (اے پی پی)سوڈان میں مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی  خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے میڈیا کو بتایا کہ  سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 958 ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نیجاری رپورٹ  میں بتایا  ہے کہ  15 اپریل کو تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 1.9 ملین سے زیادہ لوگ سوڈان کے اندر اور باہر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں ۔دریں اثنا 6  جون تک سوڈان کے اندر 1.4 ملین اندرونی طور پر بے گھر ہوئے اور 8 جون تک تقریبا 460,000 افراد جن میں پناہ گزین، پناہ کے متلاشی اور واپس آنے والے شامل ہیں، پڑوسی ممالک میں داخل ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سوڈانی جن ممالک میں داخل ہوئے ہیں ان میں وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن