20 جون کو جشن بینظیر جلسہ کی اجازت کیلئے پیپلزپارٹی کی ڈی سی کو درخواست
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے 20جون کو لبرٹی چوک لاہور میں جشن بینظیر جلسے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے اجازت طلب کرنیکے لئے انہیں مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی جلسے کیلیے حفاظتی انتظامات کی استدعا کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور سے بھی جلسے کی اجازت اور سیکورٹی مانگی گئی ہے۔پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل کی طرف سے مذکورہ اعلی افسران کو بھجوائے جانے والے خطوط کے علاوہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سے جلسے کی شب لبرٹی چوک میں ٹریفک کو متبادل روٹ پر چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔