بھارتی ہائی کمشن لندن پر احتجاج کے قائد سکھ رہنما اوتار سنگھ انتقال کر گئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ہائی کمشن لندن پر احتجاج کے قائد سکھ رہنما اوتار سنگھ انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اوتار سنگھ کی موت کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اوتار سنگھ کو خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اوتار سنگھ کا برمنگھم کے ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا۔ سکھ رہنما کا کہنا ہے کہ کینسر سے کوئی فوری اور اچانک نہیں مرتا۔ اوتار سنگھ کو سلوپوائزن دیا گیا ہے۔ اوتار سنگھ کو بھارتی ہائی کمشن لندن سے بھارتی پرچم اتارنے کے الزام پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔