یو سی پی میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب
لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے ویبینار ہال میں گزشتہ روز فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ چینی قونصل جنرل ہز ایکسی لینسی ژا¶ شیرین نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں دو پڑوسی ممالک کے درمیان دوستی کے 72 سالہ سفر پر روشنی ڈالی گئی۔ 1951 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے حوالے سے تیار کی گئی ویڈیو دکھائی گئی۔ ایکسی لینسی شیرین نے پاک چین تعلقات کی سٹر ٹےجک اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چین میں پوسٹ گریجویٹ تعلےم کیلئے 5 وظائف کا اعلان کیا۔انہوں نے یو سی پی اور چینی یونیورسٹیوں کے درمیان فیکلٹی اور طلباءکے تبادلے کے پروگراموں کے لیے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں ڈین، فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے مہمان خصوصی اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور ایک ےاد گاری شےلڈ پیش کی۔