• news

متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ز‘چوکی انچارج تبدیل

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عمران کشور نے شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او اور چوکی انچارج تبدیل کردیئے ہیں۔  پولیس لائنز سے سب انسپکٹر صدیق ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، سب انسپکٹراسد بشیر ایس ایچ او شالیمار، سب انسپکٹر محمد آصف جاوید ایس ایچ او مانگا منڈی، سب انسپکٹر جمشید ایس ایچ او سرور روڈ، سب انسپکٹر غلام حسین ایس ایچ او کوٹ لکھپت، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرالیاس انچارج چوکی شیر شاہ، سب انسپکٹر سرورانچارج چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر عباس انچارج چوکی سگیاں تعینات جبکہ ایس ایچ اوکوٹ لکھپت انسپکٹر اشفاق احمد پولیس لائنز کلوزاورایس ایچ او شالیمار انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن