محکمہ ماحولیات ہسپتالوں ِسے فضلے کی چوری روکنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم وضع کرے: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی فیسیں مقرر نہ کرنے کیخلاف کیس میں تمام ہسپتالوں کے فضلے کو فروخت کرنے سے روکنے کیلئے کمپیوٹرائزاڈ نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ ماحولیات سپتالوں کے فضلے کی چوری کی روک تھام کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ہسپتالوں کو منسلک کرے۔ محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں۔