ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے کا دورہ سنٹرل پولیس آفس
لاہور(نامہ نگار)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے کاشف علی شیخ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عوامی سروے کے دوران ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کو پولیس کی جدید سروسز اور خدمات کو بھی سامنے لانا چاہئے۔ نمائندہ کاشف علی شیخ نے پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔