• news

ہائیکورٹ: جعلی دستاویزات پر بیٹے کی بیرونی ملک منتقلی‘ سیکرٹری خارجہ 25 جولائی کو طلب

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے جعلی دستاویزات پربیٹے کی بیرون ملک منتقلی کیخلاف اور بازیابی کیس میں سیکرٹری خارجہ کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری خارجہ پیش ہوکر بتائیں کہ بچے کی بازیابی کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں ؟۔ ماں رابعہ امتیاز نے موقف اپنایا کہ سابقہ خاوند جعلی ڈاکومنٹس کے ذریعے بچے کو بیرون ملک لے گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن