فیروز والہ:مون سون کی پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) ایم سی فیروزوالہ اور ایم سی کوٹ عبدالمالک میں مون سون کی پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔بلدیہ کا عملہ علاقہ سے غائب‘ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالتے رہے ۔دونوں ٹاون کمیٹیوں کے چیف آفیسر نے ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے رہے ۔حالیہ مون سون کی بارش کی وجہ سے گٹر ابل پڑے ہیں اور مختلف مقامات گنجان آباد علاقوں گلیوں،بازاروں میں پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہریوں کی شکایات پر ٹاؤن کمیٹی کے افسران نے کسی کی بات پر توجہ نہ دی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف آفیسرصاحبان کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔