• news

ہائیکورٹ: چودھری وجاہت‘ موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کیس میں دلائل 22 جون کو طلب

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الٰہی کیخلاف اقدام قتل کیس میں موسیٰ الٰہی کے وکیل سلمان صفدر سے 22 جون کو دلائل طلب کر لیے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار اس وقت ضمانت پر ہے۔پولیس نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما محمد علی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا۔خدشہ ہے گجرات کے تھانہ کھڑریانوالہ کی پولیس گرفتار کرلے گی ۔سیاسی بنیادوں پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن