• news

عالمی سطح پر میڈلز لانے کیلئے قومی اتھلیٹس کی ٹریننگ‘گرومنگ کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے عالمی سطح پر میڈلز کے حصول اور ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹاپ قومی اتھلیٹس کی انٹرنیشنل ٹریننگ، فٹنس اور گرومنگ پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مختلف کھیلوں کے بہترین اتھلیٹس کا پول تیار کرکے انکی فیڈریشنز کی معاونت سے اتھلیٹس اور فیڈریشنز کے پروگرامز تیار کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں مطلوبہ نتاج کیلئے انہیں ٹاسک دیئے جائیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ قومی اتھلیٹسکی ہر ممکن معاونت کریگا ۔ دو ارب کے فنڈزبھی مختص کے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 3ارب روپے ملیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کو انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن