انگلینڈ‘ آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا73واں ایڈیشن آج سے شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 73ویں ایڈیشن کا آغاز آج انگلینڈ میں ہوگا،پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آج سے،برمنگھم میں شروع ہوگا ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈکے مطابق مینز ایشز سیریز کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 28جون سے 2جولائی تک لارڈز میں کھیلا جائیگا۔